آفریدی کیساتھ تعلقات کو منظرعام پر لانا میری غلطی تھی ،عرشی خان

عرشی خان شاہد آفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعوی کر چکی ہیں
بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانے کو غلطی قرار دے دیا۔بگ باس سیزن 11میں شریک ماڈل گرل عرشی خان اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور شاہد آفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعوی کر چکی ہیں۔ چند سال قبل اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے ان کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے اور نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں