41

”ارتھ 2“ کا دوسرا گانا بھی ریلیز

پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ”ارتھ 2“ طویل عرصے سے خبروں میں ہے جس کا اب دوسرا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔’عادت‘ نامی اس گانے کو ثناءذوالفقار نے گایا ہے جبکہ اس میں حمائمہ ملک کو منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے۔پرتعیش گاڑیاں، تاریخی عمارات اور مہنگے ملبوسات کے باعث بلاشبہ یہ گانا”قیمتی“ احساس دلاتا ہے۔اس گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ واضح رہے کہ ’ ’ارتھ ٹو“ کی ہدایات اداکار شان دے رہے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر فرہاد ہمایوں ہوں گے۔
”ارتھ ٹو“ بالی وڈ کی 1982 کی فلم ”ارتھ“ کا سیکوئل ہے جو کہ مکمل طور پر پاکستانی فلم ہے، جسے فلم ساز مہیش بھٹ کی بھی حمایت حاصل ہے۔1982 میں بننے والی ’ارتھ‘ کو مہیش بھٹ نے بنایا تھا۔فلم نے خوب بزنس کیا تھا۔حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر بھی کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہوا تھا جسے شائقین نے بےحد پسند کیا۔ٹریلر میں فلم کے تمام کرداروں کو اپنا کریئر شروع کرنے اور پروفیشن کو کامیابیوں تک لے جانے کی جستجو سمیت جذباتی مسائل سے دوچار بھی دکھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں