کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

یونیورسٹی میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹاپ کیا،سلمان
محنت کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کے مزید زینے طے کرنا چاہتاہوں
ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلا پاکستانی کینیڈا کا سب سے بڑا تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی سلمان چوہدری بھی ایک ایسے ہی نوجوان ہیں، جنہیں ارتھ اینڈ اسپیس سائنس میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے پر کینیڈا کے سب سے بڑے تعلیمی اعزاز، ‘کوئینز ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔سلمان نے جہاں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، وہیں ان کے والدین بھی بیٹے کی کامیابی پر بے حد خوش اور نازاں ہیں۔سلمان کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کینیڈا کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا، جس پر وہ بہت فخر بہت محسوس کر رہے ہیں۔دوسری جانب سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹاپ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں ان کے بڑوں کی دعاں سے ملا ہے اور وہ اس محنت کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کے مزید زینے طے کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں یہ کوئینز ایوارڈ کینیڈا کے دو وزرائے اعظم “کم کیمبل” اور “پیئر ٹروڈو” نے حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں