پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

0
37

آزادی کپ، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

 جب کہ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کا دوسرا ٹی 20میچ آج شام 7بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گذشتہ روز آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20رنزسے شکست دے دی، پاکستان نے بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت 197رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 177رنز ہی بنا سکی، میچ سے قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی 20میچ کے لیے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھر پور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی، اپنی گاڑیوں پر آنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے دور مختلف مقامات پر بنائے گئے پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیاں پارک کرنا ہوں گی جس کے بعد انہیں خصوصی شٹل کے ذریعے انٹری گیٹ تک پہنچا یا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here