میرپور میں پانی بحران شدت اختیارکرگیا

پی ایم یوکی جانب سے نئے ٹیوب ویلزکی حوالگی کے باوجود پانی بحران موجود ہے
منگلاڈیم کے کنارے آباد میرپورشہرکے باسیوں کوپانی کی فراہمی کابندوبست نہ ہوسکا
میرپور میرپور میں پانی بحران شدت اختیارکرگیا،محکمہ پبلک ہیلتھ پی ایم یوکی جانب سے نئے ٹیوب ویلزکی حوالگی کے باوجود پانی بحران پرقابوپانے میں ناکام، گریٹرواٹرسپلائی سکیم پرخرچ کئے گئے اربوں روپے بھی منگلاڈیم کے کنارے آباد میرپورشہرکے باسیوں کوپانی کی فراہمی کابندوبست نہ کرسکے،کثیرلاگت سے تعمیرہونیوالے پراجیکٹ کی ناکامی پرشہری حلقوں میں تشویش، 2لاکھ گیلن ڈیمانڈکے نتیجہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے پاس روزانہ صرف 50لاکھ گیلن پانی دستیاب،شہری ضرورت پوری کرنے کیلئے ٹینکرمافیاکے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہوکررہ گئے،،شہرکے بیشترعلاقوں میں کربلاکامنظر، چھوٹے بچے، خواتین ،مرداوربوڑھے پانی کے حصول کیلئے بالٹیاں ،کولروغیرہ لیکردربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور،صباح نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پرمہتمم پبلک ہیلتھ نے بے بسی کااظہارکردیا،بیمارٹیوب ویلزکے علاج کیلئے ڈیڑھ کروڑروپے درکارہیں،موٹریں ودیگرسامان گروی پڑاہے، ورکشاپ مالکان بقایاجات کی ادائیگی کے بغیرمرمتی کاکام کرنے سے انکاری ہیں،مہتمم فریداحمداورایس ڈی اوعمردرازکی صباح نیوز سے خصوصی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورآزادکشمیرمیں پانی بحران پرقابو نہیں پایاجاسکا،،پانی بحران کے ملک استفسار پرمہتمم پبلک ہیلتھ فریداحمدنے بتایاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیراہتمام اس وقت 53ٹیوب ویلز ہیں جن میں سے 29آپریشنل ہیں، نان ریکورایبل ٹیوب ویلز کی تعداد17ہے جبکہ 7ٹیوب ویلز ریکورایبل ہیں،افرادی قوت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرمہتمم وایس ڈی او کے جواب میں تضاد تھا،جس کی کلیئرنس کیلئے کلریکل سٹاف کی مددلیناپڑی اورمعلوم ہواہے کہ پبلک ہیلتھ کے 211ملازم مستقل ہیں جبکہ 34افراد کوخالی آسامیوں کیخلاف بھرتی کیاگیاہے 6نوجوان ورکچارج تعینات کئے گئے ہیں اورانہیں مختلف سکیم ہاکے تحت تنخواہوں کی ادائیگی عمل میں لائی جارہی ہے ،سہ ماہی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے مہتتم فریداحمدنے بتایاکہ 53لاکھ روپے گزشتہ سہ ماہی پروصول ہوئے جن میں سے 11لاکھ روپے ورکچارج عملہ کی تنخواہوں کی ادائیگی پرصرف کئے گئے، محکمہ جاتی کٹوتیوں کی مدمیں 16لاکھ روپے کی ادائیگی عمل میں آئی جبکہ بقیہ 25لاکھ روپے مرمتی وخراب شدہ آلات ،فیول ایڈجسٹمنٹ پرخرچ کئے گئے،مقام افسوس ہے کہ بھاری بھرکم افرادی قوت رکھنے والامحکمہ آزادکشمیرکے خزانے پربوجھ بن چکاہے اورروزانہ 2لاکھ گیلن ڈیمانڈرکھنے والے میرپورشہرکوٹینکرمافیاسے ملی بھگت کی بنا پرصرف 50لاکھ گیلن کی فراہمی کی جارہی ہے ،شہری وسنجیدہ حلقوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص کارکردگی اورانتظامی نااہلی کیوجہ سے شہریوں کودرپیش مشکلات پرسخت تحفظات کااظہارکرتے ہوئے حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ وہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے سخت لائحہ عمل اپناتے ہوئے ٹینکرمافیاسے شہریوں کی جان چھڑانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام الناس کوریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں