وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
زاہد حامد نے گذشتہ روز رضاکارانہ طور پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔زاہد حامد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ہونے والی تبدیلی میں ان کا براہ راست کردار نہیں تھا اور اسے مشترکہ کمیٹی نے منظور کیا تھا تاہم ملک کو درپیش بحران کے خاتمے کے لیے وہ عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد وفاقی حکومت اور فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیئے بیٹھی مذہبی جماعت ‘تحریک لبیک’ کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔
راجا ظفر الحق رپورٹ 30 دن میں منظر عام پر لائی جائے گی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں