تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلیے

اسلام آباد: تحریک انصاف نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے کےلیے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلیے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 31 مئی کو اسلام آباد اور 2 اور 3 جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 جون کو فاٹا، 5 جون کو سندھ اور 6 جون کو بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان ہوگا۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں اور پہلے مرحلے میں کئی امیدواروں کے انٹرویوز بھی لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.