1,309

”ٹائیگر زندہ ہے“نے کمائی کا ریکارڈ توڑدیا

بالی وڈ سینما باکس آفس کی نئی فلم’ ٹائیگر زندہ ہے’نے3 روز میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ۔ گزشتہ چند روز قبل سینما اسکرین پر سجنے والی سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی ایکشن فلم ‘ ٹائیگر زندہ ہے’ اب تک114 کروڑ 93 لاکھ روپے کماچکی ہے۔ اس طرح سلمان خان کی نئی فلم نے 2017 کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑدیا۔ فلم نے پہلے دن میں 34 کروڑ 10 لاکھ روپے ، دوسرے روز 35 کروڑ 30 لاکھ اور اتوارکو 45 کروڑ 53 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ یہ فلم رواں ہفتے 300 کروڑ کمالے گی۔ ٹائیگر زندہ ہے’ 2012 میں ریلیز ہونےوالی فلم ‘ ٹائیگر’ کاسیکوئل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں