تحریک انصاف کا وزیرداخلہ احسن اقبال کے استعفے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال فیض آباد دھرنے کا معاملہ حل کرنے کی بجائے بطور وزیر داخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے، ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتداء سے ہی مس ہینڈل کیا اور ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج کو طلب کرنا پڑا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے میڈیا کی آواز کو خاموش کیا گیا اور سماجی میڈیا پر بھی پابندی عائد کی گئی، حکومت اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں