جےکے ایل ایف بیلجئیم کے جنرل سیکرٹری ظہیرزاہدنے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی بھارتی حکومت کے خلاف 9 اپریل کوبرسلزمیں واقع انڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کافیصلہ 

برسلز۔پ۔ر

جےکےایل ایف بیلجئیم کا اجلاس زیرصدارت مشتاق دیوان منعقدہوا۔پروگرام کا آغازخواجہ جاویدنےتلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعدبیلجئیم کے جنرل سیکرٹری ظہیرزاہدنے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔جےکےایل ایف بیلجئیم برانچ کی تنظیم سازی کی گئی۔اوراتفاق راۓ سے موجودہ باڈی کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔شرکاء اجلاس نے شہداء کی وارث ریاست جموں وکشمیرکی وحدت کی بحالی اورمکمل آزادی وخودمختاری کی داعی سب سے بڑی تنظیم جے کےایل ایف پربھارتی حکومت کی طرف سے انڈین مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لگائی گئ پابندی اوردفاترکوسیل کرنے،چئیرمین جےکے ایل ایف یاسین ملک سمیت دیگرقائدین کی گرفتاریوں کوغیرقانونی اور غیرجمہوری قراردیا۔جعلی جمہوریت اورسیکولرازم کی دعویدارانسانیت کی قاتل بھارتی حکومت کے ان اقدامات کے خلاف 9 اپریل کوبرسلزمیں واقع انڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کافیصلہ کیا گیا۔اور اسی دن ایک یاداشت یو این آفس اوریورپین کمیشن میں جےکے ایل ایف کا وفدپیش کرے گا۔اس کے ساتھ پریس کانفرنسز کے انعقادکا فیصلہ بھی کیا گیا۔
شہیدامن نعیم بٹ،شہیدانقلاب اشفاق مجید وانی،ڈاکٹرعبدالاحد گورو،جلیل احمداندرابی ایڈووکیٹ شبیرصدیقی شہیداورتمام شہدا کوبھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ ریاست جموں کشمیر میں گزشتہ 70 سال سے غیر ملکی افواج کی طرف سے بے بس نہتے،مظلوم و محکوم کشمیریوں پر ڈھاۓ جانے والے انسانیت سوز مظالم اور جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوۓ ان کو بند کروانے،غیر ملکی افواج کے انخلا اور کشمیریوں کو ان کا بینالاقوامی سطح پر تسلیم شدہ غیر محدود، غیر مشروط حق خودارادیت دلوانے کے لئیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔اس بات کا عزم کیا گیا۔کہ جے کے ایل ایف غیرملکی قابضوں اورغاصبوں کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوۓشھید کشمیر مقبول بٹ ، قائدتحریک امان اللہ خان ،اورشہدا کے نامکمل مشن کی تکمیل یعنی ایک آئینی،جمہوری، آزاد و خودمختار اور باوقار ریاست جموں کشمیر کے قیام تک اپنی جدوجہد کو سیاسی اور سفارتی سطح پر منظم انداز میں چئیرمین جےکے ایل ایف یاسین ملک کی بےباک اورولولہ انگیزقیادت میں جاری رکھے گا۔اجلاس میں شبیر جرال،نسیم اقبال ایڈووکیٹ،مسعودمیر،ڈاکٹراشتیاق،سردارزاہدحسین،الطاف حسین،نقاش مشتاق،شمریزخان،دلشادگلزار،مظہرحسین،اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں