میرا کی شادی رکوانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

عتیق الرحمان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا کی شادی کی باتیں گردش کر رہی ہیں، میرا ان کی بیوی ہیں وہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہتے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تکذیب نکاح کیس کے فیصلے تک اداکارہ میرا کو شادی سے روکے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل فیملی عدالت نےعتیق الرحمان کی میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست خارج کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں