مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات 2018-کیلئے وکلاء آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات میں فول پروف سیکیورٹی اورسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2018-2022کیلئے وکلاء آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔دوران پولنگ آزادکشمیر بھر میں فول پروف سیکیورٹی تعینات ۔سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولنگ صبح 9بجے تا سہ پہر 03بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہے گی ۔بار کونسل کی 27نشستوں کیلئے آزادکشمیر بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے چیئرمین /ریٹرننگ آفیسر رضا علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جو کہ بار کونسل الیکشن کے پولنگ آفیسر تعینات ہیں کو بار کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے پیپرز و دیگر الیکشن سے متعلقہ ضروری لوازمات قبل ازیں فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔آزادکشمیر کی نو ڈسٹرکٹ میں پولنگ صبح 9سے شروع ہوگی اور سہ پہر 03بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہے گی ۔جبکہ ایک ڈسٹرکٹ ہٹیاں بالا سے قبل ازیں طارق عالم ایڈووکیٹ بلا مقابلہ ممبر بار کونسل منتخب ہو چکے ہیں ۔یہ بات آزاد جموں وکشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں