لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔جن میں گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اورکشمیر میں(40 فیصد) جبکہ گلگت بلتستان میں(20 فیصد ) بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر ،گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
کوئٹہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی، پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا۔ سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔سال کی پہلی بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں پھر شروع ہوا ہلکی بارش کا سلسلہ جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا، سکردو میں پارہ منفی 10، استور منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں