رنبیرکارومانوی اور مزاحیہ فلموں میں کام سے انکار

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے رومانوی اور مزاحیہ فلموں سے دور رہنے کا عندیہ دے دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر نے رومانوی اور مزاحیہ فلموںمیں کام کرنے سے انکار کردیاہے ۔کہاجارہاہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنے آپ کو مخصوص فلموں تک محدود کرنا نہیں چاہتے جس کے باعث ان کی جانب سے ایسی فلموں میں کام سے انکار کیا گیاہے۔حال ہی میں رنبیر کپور نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی پر بننےوالی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ رنبیر اپنی اگلی فلم،براہمسترا،میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں