کامیڈی اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم 'مان جاؤ نا' کا ٹریلر ریلیز

لالی وڈ کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ‘مان جاؤ نا’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
فلم ‘مان جاؤ نا’ کے فلم ساز محمد خالد علی ہیں جب کہ اس کی ہدایات عابس رضا نے دی ہیں۔
فلم کے ٹریلر کو دیکھ کے اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ اس میں ایکشن، تھرل، کامیڈی اور رومانس سب ہی کچھ شامل ہے
فلم کا ٹریلیر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ شائقیئن اب بے صبری سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
فلم ‘مان جاؤ نا’کی کاسٹ میں عدیل چوہدری، ایاز سومرو، علی گل پیر، حاجرہ یامین اور خوبرو ایرانی ماڈل ناز نوروزی شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سینئر اداکارہ بشری انصاری اور اداکار آصف رضا میر بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم ‘مان جاؤ نا’ اگلے برس 2 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں