مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور بھارتی فورسز نہتے شہریوں پر گولیاں برسانے سمیت پیلٹ گن کا بھی استعمال کرکے انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تازہ کارروائی کی جس میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں سرچ آپریشن کیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔
میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ پانچ روز میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 11 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں