تحریک آزادی کشمیر صرف اور صرف ایک مقامی تحریک ہے اوراس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں

بھارتی فوج حریت پسند عوام کے حوصلوں کے سامنے مایوسی اور تھکاوٹ کا شکار ہو چکی ہے صلاح الدین
لہو ضرور رنگ لا ئیگا اور جموں و کشمیر کے عوام اس مقدس خون کے طفیل ضرور اپنی منزل سے ہمکنار ہونگے۔حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسزعسکریت پسندوں اور حریت پسند عوام کے حوصلوں کے سامنے مایوسی اور تھکاوٹ کا شکار ہوچکے ہیں، اور اپنی اس مایوسی اور تھکاوٹ کا ازالہ کرنے کیلئے وہ پھر ایک بار اخوان ٹائپ کی تنظیمیں لانچ کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں ۔بیان کے مطابق کشمیری جوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اگر عسکری صفوں میں جانا چا ہتے ہیں تو وہ صرف ان تنظیموں کا انتخاب کریں جو پچھلے 26برسوں سے بر سرپیکار ہیں ۔تحریک آزادی کشمیر صرف اور صرف ایک مقامی تحریک ہے اوراس کا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہے۔جہاد کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین نے ترال ، زکورہ ، حاجن اور ماگام ہندوارہ میں جاں بحق عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقدس لہو ضرور رنگ لا ئیگا اور جموں و کشمیر کے عوام اس مقدس خون کے طفیل ضرور اپنی منزل سے ہمکنار ہونگے۔یہ تاریخ کا فیصلہ ہے کہ قربانیاں ضائع نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں