اکرم درانی پر چند روز کے دوران دوسرا قاتلانہ حملہ، ایم ایم اے امیدوار محفوظ

بنوں: متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ رہنما ایم ایم اے اکرام خان درانی پر چند روز کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اکرم درانی انتخابی مہم کے سلسلے میں بنوں کے علاقے بسیہ خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تاہم قاتلانہ حملے میں وہ محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ 13 جولائی کو اکرم درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں