شمالی ورجینیا میں پودے کو چھونے سے آبلے پڑجاتے ہیں

ورجینیا…… شمالی ورجینیا میں تقریباً30ایسے پودے ہیں کہ اگر انہیں ہاتھ لگایا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ شاید آگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔ فوری طور پر آبلے پڑ جاتے ہیں اور خارش شروع ہوجاتی ہے۔ کئی لوگ نابینا بھی ہوگئے۔ یہ پودا 14فٹ کی بلندی تک جاتا ہے اور مغربی ایشیا کے کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ حکام نے قریبی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کے پودے سے دور رہیں۔ اس پود ے کے پھول میں کانٹے لگے ہوئے ہیں اور اگر یہ کانٹے چبھ جائیں تو پھر انسان کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کے پورے جسم میں آگ لگادی گئی ہو۔ اب کائونٹی حکام نے فیس بک پر اس بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ اس قسم کا یہ پودا پچھلے ہفتے ہی شناخت کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے ورجینیا میں ایسے پودوں کا معائنہ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق اگر یہ پودا کوئی چھو لے تو پسینے اورشبنم کی وجہ سے جن پر اسکا ردعمل شدید ترین ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں