سعودی عرب میں افرا تفری، سکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں

سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور جدہ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کردی گئی ہیں ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، ادھر مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ینبع گورنریٹ کے ایجوکیشن ڈائریکٹر محمد بن عبداللہ العقیبی کے مطابق ینبع کے تمام علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ، اس کے علاوہ یونیورسٹی آف طائف، مکہ میں واقعہ ام القراءکی جدہ سمیت دیگر شہروں میں واقع برانچز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ، طائف ، جدہ، خلیص اور ربیغ کے تمام سکولز اور یونیورسٹیز میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔مکہ مکرمہ اور جدہ میں پیر کے روز شدید بارشیں شروع ہوئیں جن کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے، سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں