ملکہ برطانیہ کی شادی کی 70 ویں سالگرہ، شاہی محل سے نئی تصویر جاری

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاہی محل سے نئی تصویر جاری کردی گئی۔
برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنی شادی کی 70 ویں سالگرہ شاہی محل ونڈسر میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، اس موقع پر کسی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
سالگرہ کے موقع پر شاہی محل کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 91 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، جسےکرسٹلز اور 10 ہزار موتیوں سے سجایا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں اپنے 96 سالہ شوہر شہزادہ فلپ کی جانب سے 1996 میں دیا گیا سنہرا بروچ بھی پہن رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں