نائیجیریا: مسجد میں خودکش دھماکا، 50 افراد جاں بحق

کانو: نائیجیریا کی ریاست اداماوا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ترجمان اتھمان ابوبکر نے واقعے میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
پولیس ترجمان نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے واقعے میں ملوث ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا۔
نائیجیریا افریقہ کی سب سے بڑی معیشت اور براعظم کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، تاہم گذشتہ کافی عرصے سے نائیجیریا کو شورش کا سامنا ہے اور شدت پسند تنظیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔رواں برس مئی میں نائیجریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 126 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
نائیجریا کے صوبہ بورنو کے جنرل لکی ایرابور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بوکو حرام کی جانب سے میدوگوری کے ساقبون گاری قصبے پر حملہ کے بعد تنظیم کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں