فخر زمان کو ڈبل سینچری پر شوبز اسٹارز کی مبارک باد

زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جس پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ٹوئٹر پر فخر زمان کی ڈبل سینچری کے بعد جذبات سے بھری تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’فخر زمان اور امام الحق نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے‘۔ آخر میں جاوید شیخ نے جوش و جذبے سے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی فخر زمان کی ڈبل سینچری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹوئٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ زبردست کوشش ،فخرزمان 210 رن بنا آؤٹ ہوئے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’بہترین اننگز تھی، آپ بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں، پاکستان کو آپ پر فخر ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں