زعیم قادری نے تخت لاہور کیخلاف اعلان جنگ کردیا

مسلم لیگ نے کے رہنما زعیم قادری نے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے جوتے پالش نہیں کر سکتا۔مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری کا اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2002 میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کورنگ امیدوار تھا، میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا لیکن ایک لفظ نہیں کہا۔
زعیم قادری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا، نوکری صرف اپنے کارکنوں کی کروں گا۔انہوں نے حمزہ شہباز کو محاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سن لو لاہور تمہاری یا تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا‘۔زعیم قادری کا حمزہ شہباز کو کہنا تھا کہ تم اپنے بوٹ پالیشیوں کو لاؤ اور الیکشن لڑو، میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے، میں پنجاب اور پاکستان کے ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں