پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے پاک افغان امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، اب افغان قیادت کو طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد ملا فضل اللہ افغانستان میں مارا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملا فضل اللہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں سمیت کئی پاکستانیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔
اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان گڈ طالبان اور بیڈ طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا، پاکستان تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنائے گا’۔ترجمان محمد فیصل نے پاکستان اور بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں 291 بھارتی قیدیوں کو آزاد کیا ہے اور عید پر سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں