’نوازشریف، مریم کی وطن واپسی پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرینگے

اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے اور اس سے متعلق فیصلہ ان کی وطن واپسی پر کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے درخواست دی ہے جس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں مجھ سمیت وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کمیٹی اس معاملے پر غور کررہی ہے البتہ نوازشریف ابھی ملک سےباہر ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لیے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ایجنڈے پر ہے، ان کے وطن واپس آنے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں