1,904

سال 2017ء میں پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) سرچ انجن گوگل نے اس سال کی پاکستانیوں کے سرچ رجحانات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی اور اسے تین کیٹیگریز افراد، خبریں اور ایونٹس میں تقسیم کیا۔
گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست یہ ہے۔
فبیہا شیرازی

فبیہا شیرازی ایک نجی چینل کے گیم شو میں شو کے میزبان فہد مصطفیٰ کی معاون ہیں۔ اس برس انہیں ایک دم سے شہرت نصیب ہوئی۔ سوشل میڈیا پر فبیہا کے بارے میں بات ہونے لگی اور وہ اس سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔
ندیم سرور

اس فہرست میں دوسرا نمبر نوحہ خواں ندیم سرور کا ہے۔
فخر زمان

اس سال بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
رشی کپور

رشی کپور اپنی پاکستان مخالف ٹویٹس کی وجہ سے اس سال پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز رہے اور اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ٹھہرے۔
ردا اصفہانی

اداکارہ ردا اصفہانی کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔
فریال مخدوم

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اس سال اپنے سسرال اور شوہر سے جھگڑوں کی وجہ سے خوب خبروں میں رہیں۔ اس فہرست میں ان کا چھٹا نمبر ہے۔
جاوید آفریدی

پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور لا کر پاکستانیوں کے دل میں ایک الگ ہی جگہ بنا لی۔ اس فہرست میں ان کا ساتواں نمبر ہے۔
احد رضا میر

یقین کا سفر سے شہرت پانے والے اداکار احد رضا میر اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
ہانیہ عامر

خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔
مومنہ مستحسن

کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ اگر ویب سرچنگ کی بات ہو تو پاکستانیوں نے اس سال سب سے زیادہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو سرچ کیا۔ اس فہرست میں ماہرہ خان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم رئیس سمیت کئی دیگر بھارتی فلمیں مثلاً دنگل، ہاف گرل فرینڈ، جگا جاسوس اور منا مائیکل بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں