مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سوپور میں 85سالہ بزرگ شاہ ولی محمداور پلوامہ سے 3 نوجوان گرفتار
حریت کانفرنس کے رہنما شبیرشاہ اور نعیم احمد خان جیل میں بیمار ہو گئے
حاجن مین مظاہرہ کیا گیا اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی. مقبوضہ کشمیر میں پیر کے روز بھی کئی علاقوں میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اس سوپور میں 85سالہ بزرگ لیڈر شاہ ولی محمد کے علاوہ پلوامہ سے 3 نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا حریت کانفرنس کے رہنما شبیرشاہ اور نعیم احمد خان جیل میں بیمار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے گردونواح میں سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد کو تعینات دیکھا گیا۔ بیشتر سڑکوں بالخصوص نالہ مار روڑ کو خانیار سے لیکر قمرواری تک خارداروں تاروں سے بدستور بند رکھا گیا تھا۔ چندرگیرسمبل میں خواتین نے ہلاکتوں کیخلاف احتجاجی جلوس برآمدکرکے بھارت مخالف اوراسلام وآزادی کے حق میں نعرے بلندکئے۔حاجن مین مقامی لوگوں نے جلوس برآمد کیا،اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ضلع بانڈی پورہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کی شام سے بدستور معطل رکھی گئیں جنوبی کشمیر کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے کاروباری اور دیگر سرگرمیاں مفلوج رہیں۔ قصبہ سوپور میں ہڑتال کی گئی۔ شمالی کشمیر کے تمام قصبوں اور دیگر تحصیل ہیڈکوارٹروں میںدکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت جزوی طور پر معطل رہی۔ وسطی کشمیر کے گاندربل اور بڈگام اضلاع میں بھی ہڑتال کی گئی۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بڈگام میں کالعدم تنظیم کے 3 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی بڈگام تجیندر سنگھ کے مطابق جیش محمد سے وابستہ پلوامہ کے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیاجن کی تحویل سے ایک پستول، تین گرینیڈ، ایک ایس ایل آر رائفل برآمد کی گئی۔ ان کی شناخت محمد مقبول ملہ اور گوہر احمد ساکنہ بنڈزو پلوامہ اور اعجاز احمد لون ساکن لیلہار پلوامہ کے بطور ہوئی۔تحریک حریت نے تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی، محمد اشرف لایا اور عمر عادل ڈار کی پچھلے دو دن سے مسلسل خانہ وتھانہ نظربندی، جبکہ تحریک حریت کے 85سالہ بزرگ لیڈر شاہ ولی محمد سوپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ادھر جموں وکشمیر فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیرشاہ جیل میں بیمار ہو گئے ہیں 13نومبر کو شبیرشاہ کو دلی میں قائم جی بی پنتھ اسپتال لیجاکر ان کے دل کا Huttٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ Positive آگئی۔اس کے بعد شبیرشاہ کو جسمانی طور انتہائی خراب حالات میں صفدر جنگ اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کا ہولٹر لگایا گیا۔ اس ہولٹر کو نکالنے کیلئے شبیرشاہ کو پھر18نومبر کے روز صفدر جنگ اسپتال لیجایا گیا۔ان کا مشاہدہ کرنے والوں نے فریڈم پارٹی کو مطلع کیا ہے کہ شبیر شاہ ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل ہوگئے ہیں اور وہ بڑی مشکل کے ساتھ چل پھر سکتے ہیں۔جموں کشمیر نیشنل فرنٹ کے مطابق فرنٹ چیرمین نعیم احمد خان کی تہاڑ جیل میں حالت کو انتہائی ناگفتہ بہ۔نعیم خان کی صحت انتہائی حد تک خراب ہوگئی ہے اور وہ ایک نہیں بلکہ کئی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں