دنیا کے ختم ہونے کی پیش گوئی غلط نکلی

سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی دنیا کے ختم ہونے کی پیش گوئی ایک بار پھر غلط ثابت ہوئی۔
گزشتہ دنوں یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ اتوار 19 نومبر کو دنیا ختم ہونے والی ہے اور کوئی پراسرار سیارہ نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جو زمین پر زلزلوں کی صورت میں تباہی لے کر آئے گا۔
تاہم 19 نومبر کا دن معمول کے مطابق گزر گیا اور دنیا کے ختم ہونے کے کوئی اثرات نظر نہیں آئے۔
سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ نظام شمسی میں مداخلت کرنے والا ایک پرسرار سیارہ زمین پر تباہی مچا دے گا۔
عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ Nibiru یاPlanet X نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جس سے کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی۔
سماجی رابطے ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا تھا لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ یہ سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔
ناسا حکام نے کہا تھا کہ نہ تو ایسے کسی سیارے کا وجود ممکن ہے، اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو اس کی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا۔
اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں سیارہ ایکس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں