تحریک لبیک کی خاتون امیدوار ، پوسٹر پر خاتون کی بجائے کس چیز کی تصویر لگا دی ؟

پاکستان بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابا ت ہونے جارہے ہیں اوراس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ہر طرف پارٹی پرچموں اور جھنڈوں کی بھرمار ہے
اسی صورتحال میں تحریک لبیک کا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے تقریباً ملک بھر میں 173 امیدوار انتخاب میں اتارے ہیں جو کہ بھر طریقے سے اپنی الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ان امیدواروں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ تحریک لبیک نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے خاتون رہنما محترمہ میمونہ حامد کو انتخاب میں اتارا ہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ این اے 125 میں تحریک لبیک کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں خادم حسین رضوی کے ساتھ خاتون رہنما نے اپنی تصویر شائع نہیں کروائی بلکہ اس پر صرف نقاب میں موجود خاتون کا خاکہ شائع کیا گیاہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہور ہاہے اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جارہاہے ۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پی پی 149 سے مفتی رضا کونین کو امیدوار نامزد کیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں