شہری تیاری کرلیں !آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگرچند مقامات پر مزید تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان،،ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، ڑوب، قلات، میرپورخاص ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوا ئوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، کوئٹہ،، ڑوب، قلات، مالاکنڈ، پشاور،، میرپورخاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمککیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش ملکوال میں ہوئی جہاں پر77 سینٹی ملی میٹر بارش ہوئی، لاہور سٹی میں38 ملی میٹر ، پنجاب یونیورسٹی میں11، مری میں 18 ، سیالکوٹ کینٹ میں09، سرگودھا سٹی میں09، ائیرپورٹ میں01، چکوال میں04، لیہ ، نورپور تھل میں 03 ، ڈی جی خان میں02، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر میں01 جبکہ بلوچستان میں بارکھا میں22، خضدار میں06، لسبیلا میں01، خیبرپختونخوا:: پشاورسٹی میں20، ائیرپورٹ08، چراٹ17، رسالپور13، پاراچنار 08 ، مالم جبہ03، کاکول 02 ، سندھ:: نگرپارکر02، کشمیر کے مقام پر راولاکوٹ 08 ، مظفرآبار 03 ، کوٹلی01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین45، تربت میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں