سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن کے اشتراک سے ووٹرز کو ان کے حلقے اور ووٹ کی معلومات کی تصدیق کی مہم شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ووٹ کی معلومات کے لیے فیس بک کا نوٹی فکیشن نیوز فیڈ میں سب سے پہلے نظر آرہا ہے، نوٹی فکیشن میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے ؟۔۔ووٹ کی معلومات کے لیے دو آپشنز دیئے گئے ہیں، ایک سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دوسرے سے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے اور سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمہ میں مدد کی پیشکش کی تھی۔اپریل میں فیس بک کےمالک مارک زکر برگ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ رکھنے والے اس سال پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پراثر انداز ہو سکتے ہیں لیکن پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان میں الیکشن پر فیس بک کے ذریعے کوئی اثر انداز نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں