عید الفطر گزرتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

عید الفطر گزرتے ہی پشاور سمیت صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں اور تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے بھر پور طریقے سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔امیدواروں کی جانب سے عوام رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طر ح صوبے بھر میں تمام سیاسی جماعتوں نے عید الفطر گزرنے کے بعد پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وارڈز اور یونین کونسل کی سطح پر تقریبات اور جلسے منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ کارکنوں کو عوام کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی گئی ہے ۔پشاورسمیت صوبے بھر میں سیاسی جماعتوں نے کارنرمیٹنگز کا انعقاد بھی کیا ہے اور ساتھ ہی امیدواروں نے عوامی تقریبات میں بھی شرکت کرنا شروع کر دی ہے ۔تمام امیدواروں نے اپنے حلقوں کا رخ کیا ہے جہاں عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں