کولکتہ ٹیسٹ میں سری لنکا کی انڈیا پر برتری 100 رنز سے تجاوز کر گئی

انڈیا کے شہر کولکتہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے اور سری لنکا نے میزبان ٹیم انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں اہم برتری حاصل کر لی ہے۔
سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا لیے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 91 رنز کی اہم برتری حاصل ہو گئی ہے۔
چوتھے روز کی میچ کے آغاز پر انڈیا کے میڈیم فاسٹ بولر محمد شامی نے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشورکمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے تھے۔
تیسرے دن کے کھیل کے اخـتتام پر دنیش چندی مل اور ڈک والا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 13 اور 14 رنز بنائے تھے لیکن چوتھے دن دونوں 28 اور 35 رنوز بناکر محمد شامی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے سمارا وکرما اور دیمتھ کرونارتنے نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنائے۔
ابتدائی نقصان کے بعد سری لنکا کی جانب سے تھری مانے اور اینجلو میتھیوز نے اپنی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔
انڈیا کی جانب سے بھوونیشور کمار اور امیش یادو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 172 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے چیتیشور پجارا نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے لکمال نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں