دپیکا کو دھمکیوں پر ہالی وڈ اداکارہ روبی روز بھی بول پڑیں

بالی وڈ خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم ‘پدماوتی’ تنازعات کا شکار ہے اور انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے تاہم ان کی حمایت میں ہالی وڈ اداکارہ روبی روز بھی پول پڑی ہیں۔
روبی روز نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے دپیکا کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ملنے والی دھمکیوں پر کافی دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘میں حیران ہوں سن کر کہ جو کچھ بھی میری دوست کے ساتھ ہورہا ہے، میں جانتی ہوں کہ دپیکا ایک باہمت اور مضبوط خاتون ہے
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم نمائش کے لئے پیش کی گئی تو بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے جب کہ بھارتی ریاست راجھستان کی انتہاپسند تنظیم شری راجپوت کرنی سینا نے تاریخی حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
دوسری جانب دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ فلم کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا اور انہیں اپنے رانی پدماوتی کے کردار نبھانے پر فخر ہے، ساتھ ہی بالی وڈ کے تمام نامور ستارے بھی فلم کی حمایت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں