عراقی فوج نے راوہ شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا

بغداد۔۔۔عراقی فوج نے راوہ نامی قصبے میں داعش کو شکست دے کر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ عراقی فوج کے مشترکہ ا?پریشنز کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر راشد یاراللہ نے بتایا کہ راوہ شہر کی تمام مرکزی عمارتوں پر ملکی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ جنرل یار اللہ نے کہا کہ فوجی عسکریت پسندوں کے تعاقب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ راوہ کو عراق میں داعش کا ا?خری ٹھکانا قرار دیا جاتا ہے۔ فوج کو اس ا?پریشن کے دوران امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔ رواں مہینے کے ا?غاز پر القائم کا قبضہ بھی عراقی فوج نے حاصل کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں