نااہلی کی درخواست مسترد: شیخ وقاص کو جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں شیخ وقاص اکرم کےمخالف درخواست گزار محمد عمران کی جانب سے دائر درخواست میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر شیخ وقاص کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن نے پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے محمد عمران کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی میں کوئی غلط بیانی نہیں، ان کی بی اے کی سند کے خلاف ایچ ای سی کا لیٹر ہائیکورٹ نے معطل کیا ہے۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وقاص اکرم کی تعلیمی سند جعلی ہونے کا کوئی عدالتی ڈکلریشن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں