چین میں ’پاؤں کا پنجہ‘ لڑانے کا دلچسپ مقابلہ

یوں تو پنجہ لڑانا، وزن اٹھانا یا کم دورانیے میں سب سے زیادہ کھانے کا مقابلہ سب کی توجہ کا مرکز بنتا تھا لیکن حال ہی میں چین میں ہوا ’ٹو ریسلنگ‘ یعنی پاؤں کے پنجے لڑانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔یہ مقابلہ چین کے شہر چونگ کنگ میں منعقد ہوا جس میں مرد حضرات سمیت بچوں اور خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔’ٹو ریسلنگ’ مقابلے کا دورانیہ ایک منٹ تھا جس میں پاؤں کے انگھوٹے سے مخالف کھلاڑی کو شکست دینا تھی۔کھیل کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ٹو ریسلنگ‘تیراکی مقابلے سے پہلے رکھی جاتی ہے تاکہ تیرتے ہوئے ان کے پٹھے درد یا دشواری کا شکار نہ ہوں۔ کھیل میں شریک کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقابلے کو اولمپک کھیلوں میں بھی شامل کیا جائے تاکہ اسے بین الاقوامی سطح پر لایا جائے۔جہاں کچھ کھلاڑیوں نے سنجیدگی سے کھیلا وہیں کچھ نے اس مقابلے میں بھرپور مزہ کیا اور ایک دوسرے پر کھیل کے دوران چیٹنگ کرتے ہوئے پانی پھینکا ۔اس مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم کچھ افراد نے احمقانہ مقابلہ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں