گوگل اسیسٹنٹ ایپ میں ’ویژوئل اسنیپ شاٹ‘ کی سہولت دستیاب

جدید دور میں انسان کی مصروفیات اس قدر بڑھ گئیں ہیں کہ اکثر ذہن سے کوئی نہ کوئی کام نکل ہی جاتا ہے ایسے میں گوگل اسیسٹنٹ ایپ میں نیا ’ویژوئل اسنیپ شاٹ‘ فیچر متعارف کیا گیا ہے جو صارف کے دن بھر کے شیڈول کا خاص خیال رکھے گا۔گوگل بلاگ پوسٹ کے مطابق ’ویژوئل اسنیپ شاٹ‘ فیچر اہم ملاقات، بل اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کی تاریخ، سالگرہ، تقاریب وغیرہ کی معلومات کو ویڈیو کے ذریعے نمایاں کرے گا تاکہ دن کے شیڈول میں صارف کوئی اہم کام کرنا نہ بھول جائے۔اس فیچر میں مقامی جگہ، ٹریفک اور فلائٹ شیڈول کی معلومات بھی مکمل طور پر ویڈیو کی شکل میں دستیاب ہوگی۔’ویژوئل اسنیپ شاٹ‘ فیچر گاہے بگاہے صارفین کو دن بھر کے کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا رہے گا یہی نہیں فیچر کی نوٹیفکیشن فعال کرنے سے جس تاریخ پر کوئی پروگرام، بل کی تاریخ، جم اوقات یا دیگر کوئی کام ہوگا یہ اس حوالے سے آگاہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں