ملک کے اکثر علاقوں میں بارش نہ ہونے سے موسمی بیماریوں میں اضافہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان .آئندہ ماہ بعض مقامات پر بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوسکتاہے،محکمہ موسمیات.ملک کے اکثر علاقوں میں بارش نہ ہونے سے موسمی بیماریاں پھیل گئی ہیں ۔دسمبر سے لیکر اب تک خشک سردی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ،رواں ماہ بھی بارشوں کے خاص امکانات نہیں جبکہ آئندہ ماہ فروری میں بعض مقامات پر بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوسکتاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 15 روز کے دوران شہر پر اثرانداز ہونے والی مغربی سرد ہواوں اور مغربی بارشوں کے سسٹم کے نتیجے میں سرد موسم کی صورتحال پیدا ہونے کی توقع نہیں ہے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیاد ہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کی تازہ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سرد موسم کے امکانات معدوم ہیں2 روز بعد ایک نظام کراچی کے اوپر سے گزرے گا مگر اس کا اثر اسلام آباد، مری اور دیگر پہاڑی علاقوں پر رہے گا۔شہر کے موسم پراس سسٹم کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ۔شاہد عباس نے جنوری کے باقی 14 دنوں میں سرد موسم کے امکانات کو انتہائی کم قراردیا ہے ۔موسمیاتی آلات کے مطابق کوئی غیر معمولی سرد ہواں یا بارشوں کا مغربی نظام شہر پراثر انداز ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔فروری میں مغرب کی جانب سے بارشوں کے امکانات کے تحت شہر میں خنکی کا امکان ہے مگر وہ خنکی اور سردی بھی زیادہ دیر نہیں رہے گی اور ایک دن کے بعد موسم کے دوبارہ حدت اختیار کرنے کا امکان ہے فروری کے وسط میں سورج کی تپش بڑھ جاتی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں