زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 کروڑ71 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔
مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 نومبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 67 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جب کہ 6 ارب ایک کروڑ 74 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 18 کروڑ 30 لاکھ ڈاکر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 13 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں