بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز بابر اعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ میں بہترین اوسط رکھنے والے 5 بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ریان ٹین ڈوشاٹے ہیں جن کی بیٹنگ اوسط 67 ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 58.6 اوسط کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم کے بعد نمبر آتا ہے بھارتی کپتان کا، جو 55.74 کی اوسط کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 54.06 کی اوسط کے ساتھ چوتھے اور سابق مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز مائیکل بیون 53.58 اوسط کیساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں