ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کی 21 جولائی کو فیصلہ سنانے کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کےخلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔حنیف عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔حنیف عباسی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس 2 اگست کے لیے مقرر تھا، عدالت نے درخواست گزار شاہد اورکزئی کی درخواست پر کیس 16 جولائی کےلیے مقرر کردیا۔حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا کہ کیس کو طے شدہ تاریخ سےپہلے سنے۔اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت ہائیکورٹ کا اختیار بنتا ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ نے عدالتی فیصلے میں رضامندی ظاہر کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں