کراچی میں شدید گرمی، ہفتہ اور اتوار کو ’ہیٹ ویو‘ کا امکان

کراچی: شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر میں گرمی کی لہر جاری ہے اور سمندری ہوائیں کمزور پڑنا شروع ہو چکی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی، ہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی جب کہ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔دوسری جانب آئندہ 3 روز سکھر، لاڑکانہ اور سبی میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد، مالا کنڈ ڈویژن، ہزارہ، مردان، بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بارش کاامکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.