نوشہرہ میں خودکش دھماکا، ایک شخص جاں بحق

نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او نوشہرہ ندیم بخاری کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ندیم بخاری نے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 14 ہیں جن میں 12 سی ایم ایچ جب کہ 2 ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں