جولائی تا مارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصد نمایاں کمی

کراچی: جولائی تامارچ بینکوں کےکارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصدنمایاں کمی واقع ہوئی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ بینکوں سےکارپوریٹ ٹیکس میں 12 ارب کمی ہوئی، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کے باعث 44 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بینکوں کاسرمایہ کاری پر منافع کم ہونے سے ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کارپوریٹ ٹیکس پر 56 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں