سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 پریمیم اسمارٹ فون لانچ‎

سونی کمپنی نے ایکس زیڈ 2 پریمیم اسمارٹ فون پیش کر دیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.8 انچ کا فور کے ایچ ڈی آر ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ،اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 19 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3540 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ ڈیوائس میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہیڈ فون جیک کو ڈیوائس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔فون کو کالے اور سلور رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.