آئی پی ایل: کنگز الیون پنجاب کی ہوم گراونڈ پر سنسنی خیز فتح

موہالی:چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی شاندار اننگز بھی ان کی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی اور آئی پی ایل میچ میں کنگز الیون پنجاب نے ہوم گراونڈ پر 4رنز سے سنسنی خیز فتح سمیٹ لی، دھونی نے ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔کنگز الیون پنجاب نے اپنے اوپنر کرس گیل کی33گیندوں پر63رنز کی اننگز کی بدولت7وکٹوں کے نقصان پر197رنز اسکور کئے ، گیل اس سیزن میں پہلی مرتبہ ٹیم کا حصہ بنے اور اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔ان کے علاوہ لوکیش راہول، میئنک اگروال اورکرون نائر نے مجموعی اسکور میں حصہ ڈالا، چنئی سپر کنگز کی جانب سے عمران طاہر اور سدھا رتھ کول نے2-2وکٹیں لیں۔ جوابی بیٹنگ کے دوران چنئی سپر کنگز کے امباٹی رائیڈو اور مہندر سنگھ دھونی ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر سکے دھونی 44گیندوں پر79رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ رائیڈو نے 49رنز بنائے ، دھونی نے پوری طرح فٹ نہ ہونے کے باوجود آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگایا لیکن موہت شرما کی 2گیندیں ضائع کرنا ٹیم کو مہنگا پڑا اور چنئی سپر کنگز کو4رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑ گیا۔اینڈریو ٹائے نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجاکرس گیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.