سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

جودھ پور: کالے ہرن کے شکار کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو عدالت نے فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی۔ اداکار نے درخواست میں استدعا کی کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے لئے مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے 10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔اداکار اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا، نیپال اور امریکا جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.