سینسر بورڈ نے فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت دے دی،کل17نومبر کو ریلیز ہو گی

سینسر بورڈ نے فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت دے دی،کل ریلیز ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سنسر بورڈ کے اکثر ارکان نے فلم ورنہ کو نمائش کے لیے موزوں قرار دے دیا ۔فلم کے بعض قابل اعتراض حصوں کو کاٹ کر فلم کو ریلیز کر دیا گیا ۔فلم کو آج نمائش کا اجازت نامہ مل جائے گا جبکہ فلم کل 17نومبر کو ریلیز ہو گی ۔یاد رہے کہ سنسر بورڈ کے پانچ رکنی پینل نے فلم کی نمائش پر اعتراض کیا تھا جس کے باعث فلم کی نمائش کو روک دیا گیا تھا۔فلم کی مرکزی کردار ماہر خان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم پر پابندی کا بہت افسوس ہوا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں